الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جمعہ فی القریٰ مصر کی تعریفیں، قریہ میں جواز جمعہ کا حکم

سوال

نماز جمعہ کے متعلق چند باتیں عرض کرتی ہیں بلا شبہ علمائے کرام نے مضبوط دلائل ہی کی بنیاد پر جمعہ کی ادائیگی کی صحت کے لئے مصر، یا قریہ کبیرہ کی شرط لگائی ہے لیکن مصر یا قریہ کبیرہ کی تعریف میں علمائے احناف اور حضرات اکابرین کے اقوال میں اتنے شدید اختلافات اور اداء جمعہ کے سلسلہ میں ان حضرات کے اعمال میں بھی اس قدر اختلافات ہیں کہ کسی گاؤں کو مصر یا قریہ کبیرہ کی تعریف سے خارج کرنا یا کسی شہر کو مصر میں داخل کرنا کافی مشکل معلوم ہوتا ہے۔

جواب

اتنی بات تو متفقہ طور پر مسلم ہے کہ جمعہ صلوات خمسہ کی طرح نہیں۔ کہ آبادی میں جنگل میں، زمین پر، ریل میں کشتی میں، تنہا، جماعت کے ساتھ ادا قضا ہر طرح درست ہو سکے بلکہ اس کے لئے کچھ خصوصی شرائط ہیں۔ جگہ بھی اس کے لئے ایسی ہوگی جس میں کچھ خصوصیات ہوں گی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو