دو ہزار کی آبادی میں جمعہ
سوال
ایک جگہ ایسی ہے کہ اس میں پانچ چھ مسجد پنجگانہ ہیں اور آبادی تقریباً دو ہزار ہے اور علاوہ مسجد پنجگانہ کے ایک جامع مسجد ہے جس میں جمعہ اور عیدین کی نماز ہوتی ہے اور قریب جامع مسجد کے بازار ہے جو ہر جمعہ کے روز اور پیر کو بازار ہوتا ہے اور ان دونوں کے علاوہ اشیاء ضروریہ بلا تکلف ملتی ہیں چونکہ دوکانیں ہیں اور بازار کے متصل سرکاری راستہ پڑا ہوا ہے کوئی پون میل پر دوسرا بازار واقع ہے اس میں باقاعدہ آفس بھی ہے مگر مکانات اینٹ کے نہیں بلکہ ٹین اور لکڑی کے ہیں چونکہ بارش زیادہ ہوتی ہے۔
جواب
حنفیہ کے نزدیک جمعہ کے لئے شہر، قصبہ، بڑا گاؤں جو کہ اپنی آبادی اور دیگر ضروریات بازار وغیرہ کے لحاظ سے قصبہ کے مانند ہو شرط ہے چھوٹے گاؤں میں جمعہ ادا نہیں ہوتا وہاں ظہر کی نماز فرض ہے۔ ويشترط لصحتها المصر تنویر یہی حال نماز عید کا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔