مسئله
سوال
مسئله: یہ موضع قصبہ سردھنہ کے قریب پانچ کوس کے واقع ہے اور اس سے زیادہ قریب کوئی شہر نہیں اور موضع مذکور میں قریب دو ہزار مردم شماری کے ہے جس میں زیادہ نصف سے مسلمان اور باقی ہندو ہیں۔ مسلمانوں کے دین احکام سے کوئی مانع نہیں۔ ضروری احتیاج کے واسطے دوکانیں بیس بائیس موجود ہیں روز مرہ تیس پینتیس سے زیادہ نمازی پنجوقتہ میں جمع ہوتے ہیں رمضان شریف میں ساٹھ ستر تک اور جمعہ رمضان میں دوسو اور عیدین میں ایک ہزار سے زیادہ جمع ہوتے ہیں۔
جواب
جس موضع میں دو ہزار آدمی ہندو مسلمان ہوں اس جگہ امام ابو حنیفہ کے نزدیک جمعہ ادا نہیں ہوتا ہے وہاں ظہر کی نماز جماعت سے پڑھنی چاہئے اور جمعہ نہ پڑھنا چاہئے پس جب جمعہ نہیں ہوا احتیاط الظہر کہاں بلکہ ظہر کی نماز با جماعت مثل دیگر کے پڑھنی چاہئے اور ہندوستان کے سب شہر اور قصبہ میں جمعہ ادا ہو جاتا ہے احتیاط الظہر کی کچھ حاجت نہیں اور امام شافعی کے یہاں گاؤں میں جمعہ ادا ہو جاتا…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔