جمعہ کی نماز کیلئے حی علی الفلاح پر کھڑا ہونا
سوال
مقتدیوں کی نماز جمعہ کے لیے خطبہ کے ختم ہوتے ہی کھڑا ہو جانا چاہئے یا امام کے مصلیٰ پر جانے اور مکبر کے تکبیر کہنے کا انتظار کیا جائے طریقہ مسنون کیا ہے۔
جواب
اصل تو یہ ہے کہ جس وقت مکبر حی علی الفلاح کہے اس وقت کھڑا ہونا چاہئے لیکن احادیث میں صفوف سیدھا کرنے کی نیز درمیان میں جگہ نہ چھوڑنے کی بہت تاکید آئی ہے۔ اور عام طور پر لوگ مسائل سے نا آشنا ہیں اسلیے تکبیر شروع ہونے سے پیشتر ہی یعنی خطبہ ختم ہوتے ہی کھڑے ہو کر صفیں سیدھی کر لی جائیں تاکہ تکبیر بھی سب سکون سے سن سکیں اور اس وقت کسی کا شور نہ ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔