منکر زکوۃ کی تقریب میں شرکت
سوال
(الف) ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حدیث شریف کی روشنی میں چند حقوق ہیں مثلاً جنازہ کی شرکت بیمار کی عیادت کیا ایک مسلمان زید وبکر کو مسلمان سمجھ کر یہ حقوق ادا کر سکتا ہے؟ (ب) زید وبکر اپنے بیٹے بیٹیوں کی شادی دوسری رسمی تقریبات بہت طویل اور کروفر سے کرتے ہیں اور مسلمانوں سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ شامل ہو کر ان کی کروفر کو بڑھائیں ایسی صورت میں کیا ان کی امید رکھنا اور ایسی دعوتوں میں شریک ہونا ضروری اور واجب ہے؟
جواب
(الف) زید اپنے جہل کی وجہ سے زکوۃ کی فرضیت کا انکار کرتا ہے تاہم وقت ضرورت اس کی عیادت بھی کی جائے، اور اس کو نصیحت بھی کی جائے زکوۃ کی اہمیت بتلائی جائے۔ کیا بعید ہے کہ اللہ تعالیٰ ہدایت دے۔ (ب) اگر دعوت میں شرکت سے کلمہ حق کہنے کا موقع ہے اور اصلاح کی توقع ہو تو شرکت کر لینا ٹھیک ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔