الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

خلاف شرع کلمات سے رجوع کرنا

سوال

(۱) زید اور بکر کی بیوی کے مابین کسی بات پہ جھگڑا ہوا طول کلامی بڑھتی گئی زید کی اہلیہ نے بکر کی بیوی پر ایک جرم عائد کیا ہے زید اور اہلیہ زید کے قول کے مطابق بکر کی بیوی کہتی ہے کہ میں قرآن وحدیث کو نہیں مانتی عورت کا کہنا ہے کہ میں نے یہ کہا کہ ایسی قسم کو نہیں مانتی ہوں مجھ کو دو گواہ چاہئے۔

جواب

(۱) جس معاملہ میں چشم دید گواہوں کی ضرورت ہو وہاں ایسی گواہی پر کوئی حکم نہیں لگایا جا سکتا کیونکہ وہ گواہی قابل قبول نہیں۔ (۲) بات کو طول نہ دیا جائے اہلیہ بکر ان کلمات کو خلاف شرع سمجھ کر ان سے اپنی برات کرتی ہے تو اس کی بات تسلیم کر لی جائے زید کو چاہئے کہ وہ درگزر کرے اپنی بات پر ضد نہ کرے گویا کہ اہلیہ بکر رجوع کر رہی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو