الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جو شخص زکوۃ کو فرض نہ مانے

سوال

زید نماز تو پڑھتا ہے لیکن زکوۃ کی فرضیت کا قائل نہیں ہے بلکہ زکوۃ دینے کو حماقت تصور کرتا ہے اور بکر فرضیت کو مانتا ہے لیکن نصاب کے مطابق بیسواں پچیسواں حصہ بھی ادا نہیں کرتا مسلمانوں کو ایسے افراد کے بارے میں کیا رائے رکھنی چاہئے؟

جواب

اسلام کی بنیاد جن چیزوں پر قرار دی گئی ہے ان میں زکوۃ بھی ہے اسکی فرضیت نص قطعی سے ثابت ہے اس کا انکار نص قطعی کا انکار کرنا ہے جس سے ایمان کا سلامت رہنا دشوار ہے، فرضیت کا اعتقاد رکھتے ہوئے اس کو پورا نہ کرنا یہ معصیت کبیرہ ہے جیسے نماز کا قائل ہوتے ہوئے بھی اسکو ادا نہ کرنا سخت گناہ ہے جتنی زکوۃ فرض ہے اگر وقت پر ادا نہیں کی گئی تو اس کو ادا کیا جائے ورنہ اس کا وبال دنیا میں…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو