الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بکری پال پر دینا

سوال

بکری کے پیٹ کے بچہ کی چروائی کی اجرت دینا جائز ہے یا نہیں، صورت یہ کہ آدمی کے پاس ایک بکری ہے، اس کو دوسرے آدمی کو اس شرط پر چرانے کو دیتا ہے کہ تم اس بکری کو ایک سال گھاس کھلاؤ، تو اس بکری سے اگر دو بچہ پیدا ہو جائیں، تو ایک تیرا اور دوسرا میرا ہوگا، اور اگر ایک ہوگا، اس کو بیچ کر دونوں تقسیم کر لیں گے، آیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

جواب

یہ اجارہ نا جائز ہے، اس کو فسخ کر کے صحیح طور پر معاملہ کیا جاوے، اس ناجائز اجارہ کی صورت میں بچہ اصل مالک کا ہوگا، اور اجیر کے لئے اجر مثل واجب ہوگا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو