الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

گائے پال پر دینا

سوال

یہاں رواج ہے کہ گائے وغیرہ پالنے کے لئے خرید کر دیتے ہیں، دوسرا آدمی پالتا پوستا ہے، جب بچہ دینے کے قریب ہوتی ہے، اس وقت اس کو فروخت کر دیتے ہیں اور نصف نصف تقسیم کر لیتے ہیں، یہ درست ہے یا نہیں؟

جواب

یہ صورت جائز نہیں، گائے کی قیمت متعین کر کے مثلاً دس روپیہ اس کا نصف حصہ پانچ روپیہ میں فروخت کر دیا جائے، اور پھر وہ پانچ روپیہ معاف کر دیا جائے، پالنے والے سے نہ لیا جائے، اور وہ پرورش کرتا رہے، اس صورت میں وہ نصف کا شریک رہے گا، دودھ اور بچے اور خود یہ گائے سب نصفا نصف رہے گی، اس طرح درست ہے، فتاوی عالمگیری اور شامی میں جواز کی یہی صورت لکھی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو