مچھلی کے شکار کی اجرت
سوال
اگر صاحب تالاب مچھلی شکار کرنے کے لئے اہل محلہ وغیرہ کے لوگوں کو بلائے یا خود بخود لوگ آجائیں، اور اس بات پر مچھلی پکڑتے ہیں یا پکڑواتے ہیں، کہ نصف تالاب والے کا اور نصف پکڑنے والے کا، ان صورتوں میں شکار کرنا یا کرانا جائز ہے یا نہیں، اگر جائز ہے تو کس صورت میں جائز ہے؟
جواب
مچھلی تالاب والے کی ملک نہیں، بلکہ جو پکڑے اسی کی ملک ہے، لہذا صورت مسئولہ میں تالاب والے کا کوئی حق نہیں، اس کا اپنے لئے نصف مچھلی مقرر کرنا خلاف شرع و نا جائز ہے، لاتصح الشركة في احتطاب واحتشاش واصطياد واستقاء وسائر مباحات وماحصله اهـ تنویر ج ۳ ص ۵۳۹/۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔