پال پر جانور دینا
سوال
ہمارے اطراف میں ایسا ہوتا ہے کہ امیر لوگ جانور خرید کر غریبوں کو پالنے کے لئے دیتے ہیں، بکری اور مرغی کو اس شرط پر دیتے ہیں کہ پیدا ہونے والے بچے میں نصفا نصف کے شریک رہیں گے، مثلاً بکری کے دو بچے پیدا ہوئے، تو ایک مالک کا اور ایک پالنے والے کا، اور گائے بھینس کی قیمت لگا کر دیتے ہیں لیکن دودھ اور بچے میں دونوں برابر کے شریک ہوتے ہیں، اس کے بارے میں تحریر فرمائیں؟
جواب
ایسی صورت میں وہ جانور اور اس سے پیدا ہونے والی چیز انڈے، بچے، دودھ سب اصل مالک کی ہے، اور پالنے والا اجر مثل کا مستحق ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔