الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قبرستان کی حفاظت کے لئے شیعہ کو ملازم رکھنا

سوال

ایک شخص کو قبرستان میں ملازم رکھا ہے، حفاظت کیلئے بعد میں معلوم ہوا کہ وہ شیعہ ہے،مگر معاملات بہت صاف ہیں، حفاظت خوب کرتا ہے، دریافت طلب امر یہ ہے کہ ایسے آدمی کو رکھنا جائز ہے کہ نہیں؟

جواب

اگر اس سے کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ نہیں تو اس کو ملازم رکھنا درست ہے، اگر کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ ہے یا احتمال ہے کہ سنیوں کی قبروں کا احترام نہیں کرے گا، بلکہ بے حرمتی کرے گا تو اس کو ملازم رکھنا درست نہیں، تاہم اس سے بہتر اچھے عقائد کا آدمی اگر مل جائے تو اس کو رکھنا زیادہ اچھا ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو