شوہر کے لئے بیوی کی ملازمت
سوال
ہندہ کا ایک کارخانہ ہے، جس میں بہت سے ملازم ہیں، شوہر غریب ہے ہندہ حفاظت کیلئے شوہر کو ملازم رکھنا چاہتی ہے، بلا تنخواہ وہ کام لینا نہیں چاہتی ہے، نہ وہ کام کرنا چاہتا ہے، تو اس کو نوکری کرنی چاہئے یا نہیں؟ اگر چاہئے تو کیا قلب موضوع لازم نہ آئے گا، اور اگر نہیں تو دلیل شرعی و عقلی کیا ہے؟
جواب
شوہر کو بیوی کی ایسی نوکری جائز نہیں، کہ جس سے شوہر کی تذلیل واہانت ہوتی ہو، کیونکہ قلب موضوع لازم آتا ہے، نیز ایسے کام کی نوکری بھی جائز نہیں کہ وہ کام شوہر کے ذمہ بغیر نوکری ضروری تھا، اور صورت مسئولہ میں دونوں باتیں نہیں، لہذا یہ نوکری جائز ہے، ”کمافی البدائع ج ۲ ص ۲۷۱ / و ج ۴، ص ۱۹۲ / و قاضی خاں ج ۳ ص ۳۶
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔