غیر حاضری کی تنخواہ ملازم کے لئے
سوال
ملازم وقف دودن کی رخصت لیکر گیا اور چھ روز میں آیا دریافت یہ ہے کہ ملازم کو اس چار دن کی تنخواہ لینی کیسی ہے، اور متولی کو دینا چاہئے یا نہیں؟
جواب
اگر ملازمت کے شرائط میں یہ ہے کہ بلا تحصیل رخصت غیر حاضری پر تنخواہ وضع ہوگی، تو صورت مسئولہ میں تنخواہ وضع کیجائے گی، اگر شرائط میں کچھ مدت بلا تحصیل رخصت چھٹی پر رہنے اور حاضر نہ ہونے کی بھی موجود ہے تو اس مدت کی تنخواہ وضع نہ ہوگی، زائد کی وضع ہوگی، غرض حسب شرائط عمل کیا جائے، جب کہ وہ موافق شرع ہوں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔