کرایہ کے مکان کا ایندھن کس کا ہے
سوال
بموجب حکم سرکاری کرایه داران دوکانات کو دوکانوں کے تختے جو کٹوانا پڑے ایندھن ان کا مالکان کی ملک ہے، احقر کی دوکان کے مالک لکھنو میں رہتے ہیں، کارندہ یہاں رہتا ہے، جو کرایہ وغیرہ وصول کرتا ہے، ایندھن کا مطالبہ مالک کی طرف سے تو ہے نہیں، اگر کارندہ کو دیا جائے تو غالباً اس کے کارآمد ہوگا، تاہم اپنی برات کے لئے کارندہ ہی سے معاملہ کیا جائے، تو تین صورتیں ہیں: (۱) ایندھن کارندہ کو دیدیا جائے۔ (۲) کارندہ سے اس کو خرید لیا جائے، بازاری نرخ سے۔ (۳) کارندہ ویسے ہی ہمیں کارآمد کرنے کی اجازت دیدے۔
جواب
کارندہ کو اگر اصل مالک کی طرف سے تینوں باتوں کا اختیار ہے، تو تینوں باتیں درست ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔