زمین کی اجرت دھان قرار دینا
سوال
زید عمر کو ایک بیگہ زمین اس شرط پر دیتا ہے کہ تمہیں ۵۰ من دھان دینا ہے پیدا ہو یا نہ ہو، عمر بھی اس پر راضی ہے، شرعاً کیا حکم ہے؟
جواب
یہ مزارعت نہیں ہے، بلکہ زمین کرایہ پر دینا ہے، اور ۵۰ من دھان اجرت ہے، خواہ دھان کی کاشت کرے یا کسی اور چیز کی یا بالکل ہی کاشت نہ کرے، یہ معاملہ شرعاً درست ہے، جیسا کہ ۵۰/ روپیہ کو اجرت قرار دینا درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔