ملازم کی غیر حاضری پر تنخواہ وضع کرنا
سوال
کسی شخص نے ایک نوکر ایک سال کے لئے رکھا نوکری پر پھر وہ دو ماہ یا چار ماہ کے بعد چلا گیا، اور پھر آگیا مالک نے نوکر کے دو روپیہ یومیہ کاٹ لئے جب نوکر کو ایک سال کی تنخواہ دی، تو ڈیڑھ سو روپیہ بیٹھتا ہے، تو یہ پیسہ کاٹنا درست ہے یا نہیں۔؟
جواب
سال بھر کی تنخواہ کو ایام پر تقسیم کر کے ایام غیر حاضری کی تنخواہ وضع کر لینا درست ہے، جیسے مکان سال بھر کے لئے کرایہ پر لیا، تو اس کرایہ کو ایام پر تقسیم کرنا درست ہے، یا مراحل پر کرایہ کو تقسیم کرنا درست ہے!
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔