الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جانور ذبح کرنے کی اجرت

سوال

قصاب لوگ کسی وجہ سے خود تو مویشی کو ذبح نہیں کرتے، بلکہ زید سے اجرت مقررہ دے کر ذبح کراتے ہیں، آیا زید کو حلال کرنے کی اجرت لینا جائز و درست ہے یا نہیں؟ اگر جائز ہے تو لوگ زید سے یوں کہتے ہیں کہ حلال کرنے سے دل سخت ہو جاتا ہے، اور حلال کرنے والے کی روح سختی سے نکالی جائے گی، یہ پیسہ جائز تو ہے مگر مکروہ ہے۔

جواب

فتاوی عالمگیری میں صراحت مذکور ہے، کہ جانور ذبح کرنے کی اجرت شرعاً جائز ہے، اس لئے کوئی فکر نہ کریں، اور یہ بات کہ ذبح کرنے والے کی روح سختی سے نکالی جائے گی یہ شرعاً بے اصل ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو