الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مکان کی پگڑی

سوال

(۱) مکان کی پگڑی لینا جائز ہے یا نہیں؟ جبکہ بمبئی جیسے شہر میں مکان ملنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ (۲) مکان مالک کرایہ دار کے تبدیل ہوتے وقت ایک کرایہ دار کے نام سے دوسرے کرایہ دار کے نام پر کرایہ کابل تبدیل کرنے کا معاوضہ طلب کرتے ہیں، ساتھ ہی کرایہ میں کچھ مخصوص تناسب کے لحاظ سے بڑھا دیتے ہیں، یہ جائز ہے یا نہیں؟

جواب

(۱) مالک مکان اگر کرایہ پر دیتے وقت کہے کہ اتنی رقم یکمشت پیشگی لوں گا، اور پھر اتنی ماہانہ اور پھر اتنی سالانہ لونگا، تو اس کی گنجائش ہے، لیکن کرایہ دار مکان خالی کرنے کے لئے یا دوسرے کرایہ دار کو اپنی طرف سے دینے کے لئے پگڑی لے تو اس کی اجازت نہیں۔ (۲) مالک مکان کو اس کا بھی حق ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو