الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کرایہ دار سے قرض اور مکان خالی نہ کرنے کی شرط

سوال

خلاصۂ سوال یہ ہے کہ ایک مکان کچھ رقم بطور قرض مکان کو کرایہ پر لینے والے سے لینا چاہتے ہیں، تو کرایہ دار یہ شرط کر لے کہ جب تک ہم رہنا چاہیں، ہم سے خالی نہ کرانا اور نہ کرایہ بڑھانا، یہ شرط کیسی ہے؟ دراصل مالک مکان سابق کرایہ دار کے قرضدار ہیں، وہ کرایہ دار مکان خالی کرتے وقت اپنا قرض طلب کر رہے ہیں؟

جواب

اسطرح قرض لے کر سابق کرایہ دار کا معاملہ صاف کر دینا درست ہے، مگر یہ شرط نہ کی جائے کہ جب تک ہم رہنا چاہیں مکان خالی نہ کریں گے۔ دوسری صورت ادائے قرض کی یہ بھی ہے کہ نئے کرایہ دار سے ایک رقم پیشگی کرایہ کے طور پر لے کر قرض ادا کر دیں، پھر وہ رقم کرایہ میں محسوب ہوتی رہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو