الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

زنا بالجبر کو منع نہ کرنے کی صورت میں کون لوگ گنہگار ہیں

سوال

عبدالمتین اپنے سالے کی بیوی کو بھگا کر اپنے گھر لے گیا،مگر ان کے خسر یا سالے وغیرہ کوئی اعتراض نہیں کرتے، برابر اس کی خاطر تواضع داماد جیسی ہی کیا کرتے ہیں عبدالمتین کے خسر کے گھر والے بھی کھاتے پیتے ہیں، لہذا اس زنا بالجبر کے کتنے لوگ گنہگار ہیں صاف تحریر فرمائیں؟

جواب

زنا کرنے کا گنہ گار تو زانی ہی ہے، اگر اس کی کسی نے اس میں مدد کی ہے تو مدد کا گنہگار وہ بھی ہے، جو شخص اس کے فعل سے خوش ہے خوش ہونے کا گنہگار وہ بھی ہے جو شخص اس سے روک سکتا ہے، مگر روکتا نہیں ہے، تو نہ روکنے کا گنہگار وہ بھی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو