الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

زنا کے معاف کرانے کا طریقہ

سوال

کلونے ملو کی بیوی سے زنا کیا، ملوکو کچھ خبر نہیں، مگر کلو اس کو خبر کرنا چاہتا ہے، اور اس سے معافی کا طالب بھی ہے، اب عورت بھی توبہ کرتی ہے، تو اب کلوکس طرح ملو سے معاف کرائے یا کس طرح ملو کا حق ادا کرے؟

جواب

اس طرح معافی مانگ لے کہ میں نے جو تمہارے حقوق لئے یا ضائع کئے خواہ تم کو اس کا علم ہو یا نہ ہو، اللہ کے واسطے معاف کردو، شوہر معاف کر دے، بس انشاء اللہ کافی ہے، اللہ پاک سے مستقل معافی مانگے اور سچے دل سے نادم ہو کر پختہ توبہ کرے اور آئندہ اس سے بالکل تعلق نہ رکھے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو