ہبہ جائیداد زبانی
سوال
میری والدہ مشرف جہاں بیگم نے اپنی کل جائیداد تقریباً دس سال ہوتا ہے مجھ کو ہبہ زبانی کر دی، مزید احتیاط کے طور پر انہوں نے بذریعہ خط اطلاع دی۔ تمہارا خط ملا، اس مرتبہ تم نے خط بھیجنے میں بہت دیر کی معلوم ہوتا ہے کہ میں نے جو جائیداد تم کو ہبہ زبانی کر کے بتاریخ ۵ فروری ۱۹۵۶ء میں دی تھی، اس میں لوگ تعرض کرتے ہیں، لہذا یہ مزید احتیاط تائید ہبہ زبانی تم کو لکھتی ہوں کہ تقریباً سات سال کا عرصہ ہوا که جمله جائداد واقع شاہجہاں پور جملہ متروکہ پدری ناظر سلامت اللہ خاں مرحوم و مادر خود تم کو ہبہ زبانی کر چکی ہوں، اور اس…
جواب
اپنی جائیداد ہبہ کر کے اس پر آپ کا جدا گانہ قبضہ کرا دیا اور اپنا قبضہ ہٹالیا تو وہ جائیداد آپ کی ہو گئی ہے اگر مترو کہ جائیداد میں دوسرے ورثاء بھی حصہ دار تھے، تو ان کا حصہ ان کو دینا لازم ہے، اس کے ہبہ کرنے کا آپ کی والدہ کو حق نہیں ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔