زبانی ہبہ بغیر قبضہ کے معتبر نہیں
سوال
شوہر نے کچھ روپے بطور امانت کسی کے پاس رکھے تا کہ ہندہ خود خرچ نہ کر دے، یا ماں باپ کو نہ دیدے، ہندہ کہتی تھی کہ میں لوں گی، شوہر نے کہا کہ لے لو لیکن اس کو دیا نہیں، وہ روپیہ بھی ترکہ میں شمار ہوگا یا نہیں؟
جواب
شوہر کے اس کہنے سے کہ تم لے لو وہ روپیہ ہندہ کی ملک نہیں ہوا، اگر شوہر اس سے روپیہ لے کر ہندہ کو دیدیتا اور ہندہ اس پر قبضہ کر لیتی تو ہندہ کا ہو جاتا، لہذا وہ روپیہ شوہر کا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔