مامور بالحج کا مکہ پہنچ کرکسی دوسرے سے حج بدل کرانا اور خود اپنا حج کرنا
سوال
حج بدل کرنے والا غریب ہے، اور حاجی بھی نہیں، اب حج بدل جانے کے وقت حج فرض ہوگا یا نہیں؟ حج بدل کرنے والا مالک کی اجازت سے مکہ مکرمہ پہنچ کر کسی دوسرے کو وہ حج بدل کرنے کو کہہ کر پھر خود اپنا حج کر سکتا ہے یا نہیں؟ مالک یعنی بھیجنے والے نے صرف یہی کہا کہ مرنے والے کے لئے حج بدل کو تم کو بھیج رہا ہوں، یہ روپئے ہیں میرے باپ کا حج ادا ہونا چاہئے، اب تم کیسے بھی کرو، یہ مالک کی طرف سے اجازت ہے؟
جواب
غریب آدمی (جس پر حج فرض نہیں) مگر دوسرے کے روپے سے حج بدل کیلئے جائے تو اسی کی طرف سے حج بدل کرے وہاں پہنچ کر کسی اور کو حج بدل کے لئے تجویز کر کے اپنا حج نہ کرے وہاں حج بدل کے لئے پہنچ جانے کی وجہ سے خود اس غریب کے ذمہ حج فرض نہیں ہو جائے گا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔