حج کیلئے روپیہ دیا اس میں سے کچھ بچ گیا اس کو کیا کرے
سوال
(ألف)(آقا) نے اپنے ملازم (ب) کو اس کی پچاس سالہ خدمت کے عوض میں اس کو حج بیت اللہ کرانے کو مغل لائن مقرر روپیہ دے کر بیت اللہ شریف بھیجا، (ب) نے اپنی کفایت شعاری سے کام لے کر کچھ روپیہ پس انداز کر لیا تو اب (ب) اس پس انداز کئے ہوئے رقم کو (الف) کو واپس کرے یا اپنے استعمال میں لاسکتا ہے؟
جواب
بہتر یہ ہے کہ وہ پس انداز رقم (ألف) کے سامنے پیش کر دے کہ بچ گئی ہے، پھر (ألف) وہ رقم (ب) کو ہی دیدے خود نہ لے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔