مکتب میں پیسہ دینے سے ثواب زیادہ ہے یا حج بدل سے
سوال
میری والدہ پر حج فرض نہیں تھا اور وہ اس کی بہت زیادہ خواہشمند تھیں، مگر ان کا انتقال ہو گیا، میں ان کو ثواب پہنچانے کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں، تو حج بدل کرانے میں زیادہ ثواب ملے گا، یا ایک سکتے ہوئے مکتب کی مدد کرنے میں؟ جس مکتب کے بند ہو جانے کا اندیشہ ہے؟
جواب
جبکہ میت کے ذمہ حج فرض نہیں تھا، اور ان کو ثواب پہنچانا مقصود ہے تو جس مکتب میں بچوں کو دینی تعلیم دی جاتی ہے اور وہ مکتب ضرورت مند بھی ہے، تو وہاں روپیہ دیگر مکتب کو سنبھالنے اور ترقی دینے میں ثواب زیادہ ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔