نا جائز کام کی اعانت بھی ناجائز ہے
سوال
مزدوروں کی جماعت کا صدر، سکریٹری بننا کیسا ہے؟ جسمیں شرعی اور غیر شرعی ہر قسم کے کام کرنے ہوتے ہیں، کیا کسی مسلمان صدر کو کسی غیر مسلم کی میت میں جانا یا اس کی ہڈیاں جمع کرنے کیلئے جانا اور ندی میں ڈالنا جائز ہے یا نہیں؟ جبکہ نیت شرک کی نہیں نہ استعانت کی۔
جواب
غیر شرعی ناجائز کام کرنا سب کے لئے نا جائز ہے۔ صدر یا سکریٹری کو نا جائز کام کرنا یا کرانا اپنے انتظام سے اور بھی زیادہ مذموم ہے، خاص کر جو امور شعار کفر ہوں ان کی ہرگز اجازت نہیں۔ اگر چہ شرک کی نیت اور اعانت واستعانت مقصود نہ ہوں، جہاں تک اجتماعی نظم کا تعلق ہے اس کیلئے اگر صدر یا سکریٹری بنادیا جائے تو اس کی ممانعت نہیں جبکہ وہ آدمی اس کی اہلیت بھی رکھتا ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔