ظالم سے انتقام
سوال
بستی میں ایک صاحب گاؤں کے امیر اور سردار ہیں عوام اس کے ظلم سے از حد پریشان ہیں کیونکہ ظلم حد سے بڑھ چکا ہے، شرابی بھی ہیں، بلا وجہ مار دھاڑ کرنا کچھ لوگوں کے گھر لٹوانے اور آگ لگوانے کی سازش کرتا ہے، ایسی حالت میں ایسے ظلم سے بچنے کی کوئی سبیل نظر نہیں آتی، ایک خون بھی کر چکا ہے، جو غالباً کسی دوسرے پروگرام میں تھے، کہ اچانک گولی دغ گئی، اور ایک لڑکی مرگئی، زنا کاری میں مبتلا ہیں، اگر ان کے ساتھ کوئی جانی کارروائی کی جائے تو کیا خدا وند کریم کے یہاں گرفت ہوگی؟
جواب
ظالم سخت گنہگار ہے اور مستحق سزا ہے، ہر مظلوم کو انتقام کا حق ہے، مگر قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں، اس سے پوری احتیاط کریں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔