الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

فاحش ظالم کو قتل کرنا

سوال

بکر اور اس کے خاندان کے لوگ مالی اعتبار سے تو مضبوط ہیں مگر طاقت واثرات کے اعتبار سے کمزور ہیں۔ بکر کی بیوی سے زید کے ناجائز تعلقات ہو گئے اور بکر کو کافی نقصان پہو نچایا۔ اس بارے میں پنچایت بھی کی گئی مگر زید کے طاقتور ہونے کی وجہ سے کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ نہ پنچایت کسی قسم کا دباؤ ڈال سکی۔ اکثر لوگ ڈرتے ہیں، حالانکہ زید نے شادی بھی کر لی ہے مگر پھر بھی بکر کی بیوی سے ناجائز تعلق رکھتا ہے اور اپنے پاس رکھے ہوئے ہے۔ معاملہ یہاں تک بڑھ گیا کہ اب زید بکر کی جان کے فکر میں ہے۔

جواب

جان سے مارنے کا نہ خود حق ہے نہ کسی اور کے ذریعہ سے قتل کرانے کی اجازت ہے۔ ایسا ارادہ ہرگز نہ کریں۔ ورنہ سخت وبال سے گرفتار ہوں گے۔ ہاں برادری کے ذریعہ یا قانونی حیثیت سے اپنی شکایات دور کرے اور تحفظ کی کوشش کرے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو