بیوی کے ساتھ زیادتی کی مکافات
سوال
سائل نے کچھ خانگی واقعات کا تذکرہ کیا ہے اس کے بعد لکھا ہے کہ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ بعض مرتبہ غصے میں بے قابو ہو جاتا تھا اور جب مجھے غصہ آتا تو میں اس کو مار بھی دیتا چنانچہ ایک روز میں نے اپنے بچے کو مارا اس پر میری اہلیہ بولی میں نے اس کے بھی طمانچہ رسید کیا جس کا مجھے زندگی بھر افسوس رہے گا کیونکہ یہ حقوق العباد ہے اس لئے آپ حضرات سے گذارش ہے کہ آپ فرمادیں کہ میرے اس فعل کی تلافی کس طرح ممکن ہو سکتی ہے اور عذاب آخرت سے بچنے کی کیا صورت ہو سکتی ہے؟ (۲)
جواب
اہلیہ مرحومہ کے ساتھ جو زیادتی کی ہے اس کی تلافی اس طرح ہو سکتی ہے کہ ان کے لئے دعائے مغفرت کیجئے نوافل پڑھ کر تلاوت کر کے صدقہ دے کر ان کو ثواب پہنچایا کیجئے۔ ان کے بچوں کی اچھی تربیت کیجئے انشاء اللہ تعالیٰ کام چل جائے گا خدائے پاک مرحوم کو آغوش رحمت میں جگہ دے اور جنت الفردوس عطا فرمائے اور آپ کو صبر و سکون دے بچوں کی پرورش کو آسان فرمائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔