عورت کی بد تمیزی و بد کلامی پر شوہر کو مارنے کا بھی حق ہے
سوال
ایک عورت ہے جو کہ شوہر کی مرضی کے بغیر اپنے میکہ چلی جاتی ہے میکہ سے کوئی لینے آیا تو اس کے ساتھ ہوگئی بعض اوقات محض مصالح کی بناء پر لینے والے کو اجازت دیدی شوہر نے لیکن عورت نے بذات خود جانے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں کی اور اس پر طرہ یہ کہ شوہر پر الزام لگایا کہ یہ تو میرے ساتھ غلاموں جیسا معاملہ کرتا ہے شوہر اور اس کے والدین نے سمجھایا مگر اس نے قطعاً انکار کر دیا اور کہا کہ میں اس شرط پر رہ سکتی ہوں کہ تم میرے پاس نہ لگو اور خرچہ برابر دیتے رہو۔ (۲)
جواب
عورت کو شوہر سے جو شکایت ہو اس کے دفعیہ کا مطالبہ کرنے کا پورا حق حاصل ہے اگر اس کا دفعیہ ہو جائے اور اس کو نفقہ وغیرہ کی پریشانی نہ ہو تو پھر بغیر شوہر کی اجازت کے میکہ جانے کا حق نہیں اگر جائے گی تو ناشزہ کہلائے گی اور جب تک شوہر کے مکان پر واپس نہ آجائے نفقہ کی مستحق نہیں ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔