گناہ کے کام میں شوہر کی اطاعت
سوال
میرے بھائی بیمار تھے میں نے منت مانی اور قسم کھائی اگر یہ اچھے ہو گئے تو فلم چھوڑ دوں گی۔ وہ اچھے ہو گئے اب مجھے فلم دیکھے چار سال ہو گئے ہیں لیکن اب میرے شوہر چاہتے ہیں کہ میں ان کے ساتھ فلم دیکھوں جب میں نے منت کی بات بتلائی تو کہتے ہیں کہ یہ گناہ مجھ پر ہوگا یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس منت اور قسم کو میں کسی اور کی طرف پھیر دوں ایسی صورت میں مجھ پر شوہر کی اطاعت ضروری ہے یا نہیں؟
جواب
اب قسم یا منت کو بدلنے اور رخ پھیر دینے کا حق نہیں رہا فلم دیکھنا خدائے پاک سے بد عہدی کرنا ہے جس کا نتیجہ دنیا و آخرت میں نہایت خراب اور نا قابل برداشت ہے شوہر کا یہ کہنا کہ گناہ مجھ پر ہوگا آپ کے حق میں بے سود ہے یہ نہیں ہو سکتا کہ گناہ اور وبال آپ کے سر سے اتر کر شوہر پر چلا جائے۔ اور آپ بری ہو جائیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔