بیوی نے ناک میں دم کر دیا
سوال
میری گھر والی میرا کہنا بالکل نہیں مانتی۔ ہر طریقہ سے سمجھا لیا محبت سے پیار سے مار پیٹ سے۔ میری ماں، رشتہ دار، محلہ والوں نے حتی کہ اس کے ماں باپ نے بھی بہت سمجھایا لیکن اس کی کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔ نہ کام کرتی ہے نہ کھانا پکاتی ہے، مرضی میں آگیا تو پکا لیا اور نہ پڑی رہتی ہے۔ نہ گھر کا کوئی کام کرتی ہے۔ میری بوڑھی ماں ہی سب کام کرتی ہے۔ اگر میرے یہاں کوئی مہمان آجائے تو کوئی بھی پرواہ نہیں کرتی۔ وہ بغیر چائے وغیرہ کے میری عدم موجودگی میں اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔
جواب
یہ بیوی آپ کے لئے بڑا امتحان ہے اگر آپ صبر و تحمل سے کام لے سکتے ہیں تو انشاء اللہ بہت سی خطاؤں کا کفارہ ہو جائے گا لیکن آپ کو اس پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ اگر یہ برداشت نہ کر سکتے ہوں اور حقوق ادا نہ کر پاتے ہوں، زندگی تلخ ہو جائے تو آپ کو حق ہے اس کو آزاد کر دیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔