الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

والدین کا درجہ استاذ اور پیر سے زیادہ ہے

سوال

استاذ اور پیر کا درجہ والدین سے کم ہے یا زیادہ بہشتی زیور میں والدین کا درجہ زیادہ لکھا ہے بحوالہ تحریر فرمائیں؟

جواب

جسمانی تربیت کی بناء پر والدین کا درجہ زیادہ ہے کہ وہی بنیاد ہے جمیع کمالات کی اور روحانی تربیت علم و عمل کے اعتبار سے استاذ کرتے ہیں، اگر چہ وہ تربیت بلند ہے، لیکن والدین جسمانی تربیت کر کے استاد کے حوالہ نہ کریں، تو استاذ کو تربیت کا موقع کہاں ملیگا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو