بیوی کے ساتھ بدسلوکی کا علاج
سوال
میری ہمشیرہ کا شوہر جگاؤں ڈاک میں کام کرتا تھا۔ قریب ایک سال سے اس کو نہ معلوم کیا ہو گیا کہ کام سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اس کی لائن بھی خراب ہوگئی ہے، عورت کو بہت ستاتا ہے اس کو گھر سے نکال دیا ہے، اس کے تین چھوٹے چھوٹے بچے بھی ہیں، اس وقت اس کی حالت بہت خراب ہوگئی ہے۔ لہذا جناب والا سے گزارش ہے کہ اس کے لئے کوئی مشورہ دیں۔ عین نوازش ہوگی۔
جواب
اگر جسمانی مرض کی وجہ سے یہ کیفیت ہے تو طبیب یا ڈاکٹر سے علاج کرائیں۔ اگر خراب صحبت کا یہ اثر ہے تو اچھے ماحول اور صالحین کی صحبت میں رکھا جائے۔ اگر اقتصادی اور معاشی پریشانی کا اثر ہے تو اس نوع سے اعانت کی جائے، خدائے پاک حالات بہتر فرمائے۔ آمین۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔