الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

درود شریف دوبارہ پڑھنا مکروہ نہیں

سوال

فضائل درود شریف میں ہے کہ سات اوقات میں درود شریف پڑھنا مکروہ ہے اس میں ایک یہ ہے کہ قرآن پاک کی تلاوت کے درمیان اگر حضور اکرم ﷺ کا نام پاک آجائے تو درمیان میں درود شریف نہ پڑھے جناب والا میری یہ عادت ہیکہ ایک آیت قرآن پڑھکر درود شریف پڑھتا ہوں اس کے بعد ترجمہ پڑھتا ہوں۔ اس کے بعد پھر درود شریف پڑھتا ہوں، یہ مکروہ تو نہیں ہے؟

جواب

آپ کا یہ طریقہ مکروہ نہیں ہے۔ جو موقعہ درود شریف پڑھنے کا نہیں۔ جیسے نماز میں بحالت قیام و رکوع و سجود اور جیسے قرآن کریم کی تلاوت کے درمیان نام مبارک ﷺ کے آنے پر وغیرہ وغیرہ۔ (کتب فقہ شامی کے طحطاوی سے فتاوی عالمگیری وغیرہ میں وہ مواقع مذکور ہیں) اس موقعہ پر احتیاط کی جائے اور جس موقع پر پڑھنا مسنون یا مستحب ہے اس موقع پر پڑھا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو