تاش کھیلنے والوں کو سلام
سوال
اگر کسی جگہ پر تاش وغیرہ کھیلا جارہا ہو تو ایسے موقعہ پر السلام علیکم کہنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
چوسر وغیرہ کھیلنے والوں کو سلام کرنے کی امام ابو حنیفہ اور امام محمد نے ممانعت فرمائی ہے اور امام ابو حنیفہ فرماتے ہیں کہ ان کو سلام کر لیا جاوے اس نیت سے کہ جتنی دیر بھی ان کی توجہ اس معصیت (کھیل) سے ہٹ کر دوسری طرف منتقل ہو جائے اچھا ہے ویسلم علی قوم في معصية وعلى من يلعب بالشطرنج ناويا ان يشغلهم عما هو فيه عند ابي حنيفة وكره عندهما تحقيرا لهم اه شامی ج ۵ ص ۲۵۴۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔