کسی کو منافق کہہ کر سلام کا جواب نہ دینا
سوال
زید نے عمر کو سلام کیا لیکن عمر نے زید کے سلام کا جواب نہیں دیا۔ عمر کے پاس بیٹھے ہوئے سعید نے جب عمر سے زید کو سلام کا جواب نہ دینے کے متعلق پوچھا تو عمر نے کہا کہ زید منافق ہے۔ منافق کے سلام کا جواب مسلمان کو نہیں دینا چاہئے۔ حالانکہ الحمد للہ تینوں حضرات مسلمان ہیں۔ براہ کرم شریعت کے فیصلے سے مطلع فرمائیں۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں برادری عمر کے ساتھ کیا سلوک کرے جبکہ وہ ابھی تک زید کو منافق کہنے کے فیصلے پر اڑا ہے۔
جواب
سلام کا جواب دینا حق مسلم ہے جو کہ واجب ہے۔ عن ابی ھریرۃ قال قال رسول الله ﷺ للمومن على المومن ستة خصال يعوده اذا مرض ويشهده اذا مات ويجيبه اذا دعاه ويسلم عليه اذا لقيه الخ، مشکوة شریف ص ۳۹۷ رد السلام واجب اھ (شامی) مسلمان کو منافق کہنے سے تعزیر کا حکم ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔