رخسار اور حلق کے بالوں کا حکم اور داڑھی کی مقدار
سوال
رخسار وحلق کے بال چنوانا یا منڈانے جائز ہیں یا نہیں۔ بعض آدمی کہتے ہیں کہ یہ داڑھی میں داخل نہیں نیز ان کا یہ بھی قول ہے کہ داڑھی مطلقاً نہ کٹانا چاہئے کیونکہ اعفاء مطلق ہے لہذا ایسی حدیث بیان فرمادیں جس سے مشت سے زائد کا کٹانا واجب یا مسنون ہونا ثابت ہو اور حدیث بھی قوی ہو جیسے اعفاء والی۔
جواب
رخسار اور حلق کے بالوں کا چنوانا اور منڈوانا شرعاً درست ہے، نہ منڈوانا بہتر ہے۔ ولا يحلق شعر حلقه وعن ابى يوسف لابأس بذالك ولا بأس بأخذا الحاجبين وشعر وجهه ما لم يتشبه بالمخنثين اهـ عالمگیری ج ۵ ص ۳۵۸۔ حدیث اعفاء کے راوی حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا خود عمل امام محمد نے کتاب الآثار ص ۱۲۷ میں یہ نقل کیا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔