مونچھیں مونڈنا
سوال
حدیث شریف میں قص کا لفظ آیا ہے آج کل جو استرہ بلیڈ سے مونچھیں منڈائی جاتی ہیں یہ بدعت ہے بہت سے اہل علم کو بھی دیکھا جاتا ہے کیا یہ درست ہے۔
جواب
مونچھوں کے مونڈنے کے متعلق در مختار میں دو قول نقل کئے ہیں۔ حلق الشارب بدعة وقيل سنة الخ مشى عليه فى الملتقى وعبارة المجتبى بعدما رمز للطحاوى حلقه سنة ونسبه الى ابي حنيفة وصاحبيه رحمة الله عليهم والقص منه حتى يوازى الحرف الاعلى من الشفة العليا سنة بالاجماع الخ شامی ص ۲۶۱ ج ۵۔ ایک قول سنت کا بھی ہے لہذا مونڈانے والے پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔