خط بنوانا
سوال
زید نے موئے حلقوم کو استرے سے صاف کرالیا اس کا خیال ہے کہ یہ جائز ہے اور نیز کانوں کے پاس کے بال بھی اور رخسار پر سے استرے سے صاف کرا لیتا ہے لہذا جواب سے سرفراز فرمائیں۔ نیز کنپٹی کے بال قینچی سے کم کرا لیتا ہے یہ جائز ہے یا نہیں۔ نوٹ: زید ان تینوں جگہ کے بالوں کو صاف کرانا خط بنوانا تصور کرتا ہے اور عمر اس کے خلاف بیان کرتا ہے۔ جواب تحریر فرمائیں۔
جواب
ولا يحلق شعر حلقه وعن ابي يوسف رحمه الله لا بأس به اهـ عالمگیری لا بأس بان ياخذ شعر الحاجبين وشعر وجهه مالم يتشبه بالمخنثين اهـ طحطاوی اس سے معلوم ہوا کہ حلق کے بالوں کو نہیں مونڈنا چاہئے البتہ امام ابو یوسفؒ اجازت دیئے ہیں۔ رخسار کے بالوں کا مونڈنا یعنی خط بنوانا شرعاً درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔