داڑھی بڑھانے اور موئے زیر ناف کاٹنے کی وجہ
سوال
موئے زیر ناف کی صفائی کا حکم اسلام دیتا ہے، اور داڑھی کے بال کو بڑھانے کا حکم دیتا ہے، اس کی علت کیا ہے؟ اور کیا حکمت پوشیدہ ہے، یہ اعتراض ایک غیر مسلم دہریہ کا ہے، جس کی نظر میں قرآن وحدیث کوئی چیز نہیں ہے، جسے مستدل بنا کر جوابدہی کی جائے، وہ سرے سے منکر ہے، لہذا عقل و ہوش وخرد کی روشنی میں ایسا مفصل جواب دیا جائے، جس سے باطل کو خاموش کیا جا سکے، اور ناطقہ کو بند کر دیا جائے؟
جواب
جو شخص بنیاد ہی کا منکر ہے، اس سے فروعی مسئلہ میں بحث کرنا قرین دانش مندی نہیں، بلکہ عقل و خرد کے تقاضے ہی کے خلاف ہے، ہاں اگر وہ محض اس مسئلہ کی وجہ سے قرآن وحدیث کا منکر ہے اور اسکے سمجھ میں آنے پر قرآن وحدیث کو تسلیم کرنیکا اور ایمان لانے کا وعدہ کرتا ہے، تو پھر اسکا جواب اہم ہو جائیگا، اور یہ محض فرعی نہیں رہیگا، بلکہ بنیاد کو تسلیم کرنے کیلئے اس کو بنیاد قرار دیدیا…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔