حلقوم کے بالوں کا حکم
سوال
حضرت مفتی سعد اللہ صاحب کی کتاب ہدایۃ النور فارسی میں ہے اس کا ترجمہ مولانا عبد الغنی رسولوی بارہ بنکوی نے تنویر الشعور کے نام سے کیا ہے اس کتاب کے باب اول فصل دوم کے اندر جو ڈاڑھی کے مسائل میں ہے مرقوم ہے کہ ذقن یعنی ٹھوڑی اور دونوں رخساروں کے بالوں کو کہتے ہیں۔ اس ذیل میں یہ بات وضاحت طلب ہے کہ ذقن یعنی ٹھوڑی سے حلقوم تک یعنی حلق کے اٹھے ہوئے حصے تک کے بال کیا قصر کئے جاسکتے ہیں؟
جواب
محترمی زید احترامه۔۔۔۔۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ حلق کے جس حصے پر بھی جو بال ہوں ان کو صاف کرنا داڑھی کا کاٹنا نہیں ہے وہ داڑھی میں داخل نہیں ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔