الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کرتا کہاں تک لمبا ہو

سوال

کرتا کس قسم کا اور کتنا پہننا سنت ہے؟ اور کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے نصف ساق تک کرتا ہونا ثابت ہے؟ اگر ہے تو کیا نصف ساق سے او پر خواہ گھٹنا سے نیچے ہو یا اوپر یا کمر تک ہو سب سنت کے خلاف ہونے میں برابر ہیں یا نہیں؟ اگر برابر ہیں تو پھر بعض لوگوں کو دیکھتا ہوں کہ اگر کمر تک عبا پہنے ہوں تو اس کو گھٹنا تک کی ترغیب دیتے ہیں، تو گھٹنا تک کی کیوں نصف ساق تک رہنی چاہئے، کیوں کہ خلاف سنت ہونے میں دونوں برابر ہیں، اور اگر کوئی فرق ہے تو فرق کیا ہے؟ اور وجہ فرق کیا ہے؟

جواب

عرب میں عامہ ٹخنے کے قریب تک دراز کرتہ پہننے کا رواج ہے، صحابہ کرام کے کرتے نصف ساق تک ہوتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک کرتہ قصیر القامت بھی تھا، جس کی تفصیل معلوم نہیں، ابن ماجہ کی روایت کتاب اللباس میں ہے، بظاہر صورت حال یہ تھی کہ جیسا وقت پر میسر آ گیا پہن لیا، جسم مبارک کی ساخت پر مستقل بنوانے اور سلوانے کا معمول نہیں تھا، مدارج النبوت میں لباس مبارک کی کچھ…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو