الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو کونسا لباس پسند تھا؟

سوال

حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کونسا لباس پسند تھا، سفید اور ہرے رنگ کا یا لال اور زرد رنگ کا؟ ایک صاحب نے تجرید بخاری کا حوالہ دیکر ارشاد فرمایا کہ آپ کو زرد اور لال رنگ زیادہ محبوب و پسند تھا، نیز تجرید بخاری کی صحت پر رائے قائم فرمائیں؟

جواب

سفید لباس پسند تھا، کذا فی شمائل الترمذی، لال سیاہ دھاری والا بھی استعمال فرمایا ہے خالص سرخ اور خالص زرد کو منع فرمایا ہے، بخاری شریف کی احادیث کو مختصراً تجرید میں لیا گیا ہے، بخاری شریف میں کوئی حدیث موضوع نہیں، البتہ بعض روایات کو بعض پر فوقیت ہے، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بخاری شریف کی روایت پر غیر بخاری کی روایت کو تر جیح ہو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو