شراب کے نشہ میں خنزیر کا گوشت کھانا
سوال
زید نے شراب پی، بے ہوشی کے عالم میں غیر مسلموں کے ساتھ کھانا بھی کھایا، زید کا کہنا ہے کہ جب کھانا سامنے آیا اور میں نے کھانا شروع کیا اس میں ہڑی تھی جو میں نے پھینک دی، اس کے بعد نشہ کی حالت میں حواس برقرار نہ رہے، عوام کا الزام ہے اور خود زید کو بھی شک ہے کہ وہ ہڈی خنزیر کے گوشت کی تھی، دریافت طلب بات یہ ہے کہ زید کے اس گناہ سے پاک ہونے کی کیا صورت ہے؟
جواب
خنزیر بھی نجس اور حرام ہے۔ شراب بھی نجس اور حرام ہے۔ خنزیر کے متعلق تو مسئلہ دریافت کرنے کی ضرورت پیش آئی، مگر شراب کا مسئلہ کیوں نہیں دریافت کیا جاتا، جس کی وجہ سے عقل گئی ہے، بے ہوشی آئی، دونوں چیزوں سے سچی پکی توبہ کرلے اور اللہ تعالیٰ سے معافی مانگے، پختہ عہد کرے کہ آئندہ زندگی بھر شراب نہیں پئے گا، غلط صحبت میں نہیں بیٹھے گا، اللہ تعالی سے معافی کی توقع ہے، ”ان الله يقبل…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔