کونسا کوا حلال ہے؟
سوال
ہمارے زمانے میں جس کو عوام الناس کوا کہتے ہیں اس کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟ ہدایہ ج ۴ کتاب الذبائح ص ۴۲۵ مطبع مجتبائی میں ہے۔ ولا بأس بغراب الزرع۔ پھر بعد الدلیل تحریر فرماتے ہیں۔ ولا يوكل الابقع الذي ياكل الجيف وكذا الغداف قال ابو حنيفة ولا بأس بأكل العقعق۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ غراب الزرع سے کونسا کوا مراد ہے اور لا يأكل الابقع سے کونسا کوا مراد ہے اور عقعق کونسا کوا ہے؟ ہمارے ہندوستان میں دوقسم کے کوے ہوتے ہیں۔ ایک تو بالکل سیاہ ہوتا ہے اور کچھ سفیدی مائل جس کی گردن پر بدن سے زیادہ سفیدی ہوتی ہے۔
جواب
کوا چند قسم کا ہے اس کی حلت و حرمت کا مدار غذا پر ہے۔ ایک قسم وہ ہے جس کی غذا مردار اور غلیظ ہے وہ حرام ہے چیل اور گدھ کی طرح۔ دوسری قسم وہ ہے جس کی غذا دانہ اور غلہ پر ہے وہ حلال ہے کبوتر کی طرح۔ تیسری قسم وہ ہے جو دانہ بھی کھاتا ہے اور غلیظ بھی کھا لیتا ہے اس کو امام ابو یوسف مکروہ فرماتے ہیں اور امام ابو حنیفہ حلال فرماتے ہیں مرغی کی طرح کہ وہ دانہ بھی کھا لیتی ہے اور غلیظ…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔