الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بھینس میں انجکشن سے مادہ تولید پہونچانا

سوال

آج کل مادہ مویشی مثلاً بھینس، گائے وغیرہ کو حاملہ کرانے کے لئے ایک نیا طریقہ انجکشن کا ایجاد ہو گیا ہے۔ بجائے نر کو ملانے کے انجکشن کے ذریعہ مادہ جانور کو حاملہ کرا دیا جاتا ہے۔ نر سے مادہ کو ملانے اور حاملہ کرانے میں یہ قباحت بھی ہے کہ اس میں حاملہ کرانے کی فیس یا قیمت بھی دینی پڑتی ہے، اس کے بغیر جانور نہیں ملتا۔ انجکشن کے ذریعہ مادہ کو حاملہ کرانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

انجکشن کے ذریعہ مادہ حاملہ ہو جائے تب بھی اس کے دودھ یا گوشت کو نا جائز نہیں کہا جائے گا لیکن یہ طریقہ خلاف فطرت ہے۔ اس میں ایک قباحت سے بچاؤ ہے، لیکن اس انجکشن کی قیمت بھی تو دینی پڑتی ہوگی، کیا منی کی بیع وشراء جائز ہے؟ ایک شخص نے یہاں آکر بیان دیا کہ میری بھینس کے بچہ پیدا ہوا ہے مگر وہ خنزیر ہے اسے جب ہی فوراً مار دیا اس بھینس کے دودھ کا کیا حکم ہے؟

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو