الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

خنثی بکری کا حکم

سوال

ایک جانور جو بکری کی جنس سے ہے نہ نر ہے نہ مادہ اس کی بیع کرنا کیسا ہے؟ اس کا دودھ اور اس کا گوشت کھانا کیسا ہے؟ ایسے جانور کو ہماری زبان میں (کاں) کہتے ہیں۔

جواب

بکری کا بچہ اگر نر نہ ہو نہ مادہ ہو بلکہ خنثیٰ مشکل ہو تو اس کی بیع درست ہے اس کا کھانا بھی درست ہے آپ نے اس کے دودھ کے متعلق دریافت کیا تو ذرا یہ بھی لکھئے کہ دودھ کس آلہ سے دیتا ہے اور کوئی نر اس سے وطی کر سکتا ہے یا نہیں؟ اگر اس کے وطی کرنے کا مقام بھی ہے اور دودھ کا بھی تو پھر اس کو یہ کیسے کہا کہ وہ مادہ نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو